اردو

urdu

ETV Bharat / state

Project Tiger پروجیکٹ ٹائیگر کے 50 سال مکمل، پی ایم مودی پہنچے باندی پور باگھ ریزرو

وزیر اعظم نریندر مودی میسور میں 'پروجیکٹ ٹائیگر' کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر آج ایک میگا ایونٹ میں شیروں کی مردم شماری کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کریں گے۔ اس کے لیے وہ باندی پور باگھ ریزرو پہنچ گئے ہیں۔ Fifty years of Project Tiger

پروجیکٹ ٹائیگر کے 50 سال مکمل، پی ایم مودی پہنچے باندی پور باگھ ریزرو
پروجیکٹ ٹائیگر کے 50 سال مکمل، پی ایم مودی پہنچے باندی پور باگھ ریزرو

By

Published : Apr 9, 2023, 7:23 AM IST

Updated : Apr 9, 2023, 10:26 AM IST

نئی دہلی:وزیر اعظم کے دفتر نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی باندی پور اور مدوملائی ٹائیگر ریزرو پہنچ گئے ہیں۔ یہاں اتوار کو پی ایم مودی شیروں کی نئی تعداد جاری کریں گے۔ اس کے ساتھ وہ 'انٹرنیشنل بگ کیٹس الائنس' (IBCA) کا بھی اعلان کریں گے۔ آئی بی سی اے (انٹرنیشنل بگ کیٹس الائنس) دنیا میں شیر، ٹائیگر، تندوا، برفانی تیندوا، پیوما، جیگوار اور چیتا ان سات قسم کے جنگلی جانوروں کے تحفظ اوران کے شکار و کاروبار پر پابندی کی پہل ہے۔ اس اتحاد کا آغاز وزیر اعظم مودی کی کال پر جولائی 2019 میں شروع ہوا تھا۔ مودی نے اس وقت عالمی رہنماؤں سے اپیل کی تھی کہ وہ ایشیا میں غیر قانونی شکار اور جنگلی حیات کی تجارت کو مضبوطی سے روکنے کے لیے اکٹھے ہوں۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے حکومت کی کوششوں سے 2014 سے شیر-ٹائیگرکی نسلوں کی تعداد میں نسبتاً تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان میں ٹائیگرز کی آبادی 2014 میں 2226 سے 33 فیصد بڑھ کر 2018 میں 2967 ہوگئی ہے۔ ٹائیگرزکی تعداد کے تازہ ترین اعدادوشمار اتوار کو وزیر اعظم جاری کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تحفظ کے ٹھوس انتظام اور مضبوط سیکورٹی کے نتیجے میں گجرات میں شیروں (سنگھ) کی آبادی میں 29 فیصد اضافہ ہوا اور وہاں 2015 میں 523 کے مقابلے 2020 میں 674 شیر پائے گئے۔ اسی طرح تیندوئے کی آبادی 2014 میں 7910 سے بڑھ کر 2018 میں 12,852 ہوگئی، جو تقریباً 63 کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ شیروں اورٹائیگرز کی نسلوں کے تحفظ کے وزیر اعظم کے وژن اور خواب سے متاثر ہو کر، ملک نے 2022 میں پہلی بار افریقہ سے چیتوں کو لاکر ہندوستان (مدھیہ پردیش کے جنگلات) میں ان کا تحفظ اور اضافہ کرنے کا تاریخ قدم اٹھایا ہے۔ غیر قانونی شکار کے چیلنج سے نمٹنے کی کوشش سے پچھلے سال آسام میں گینڈوں کے شکار کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

Last Updated : Apr 9, 2023, 10:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details