دہلی: وزیر اعظم کی دوسری انتخابی ریلی آج - اسمبلی انتخابات
وزیر اعظم نریندر مودی دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل منگل کو دوارکا علاقے میں انتخابی ریلی نکالیں گے۔
![دہلی: وزیر اعظم کی دوسری انتخابی ریلی آج 'شاہین باغ میں مظاہرے بھارت کو تقسیم کرنے کی سازش'](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5948820-929-5948820-1580785625477.jpg)
پردیومنا راجپوت دوارکا اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔
پیر کو کاکرڈوما میں دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ 'شہر کے شاہین باغ سمیت سی اے اے مخالف مظاہروں کے پیچھے ایک 'سیاسی ڈیزائن' تھا اور انہوں نے عوام سے تاکید کی کہ وہ ایسی پارٹی کو ووٹ کریں جس نے عوام کی ترقی کی ہو'۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 'سیلم پور، جامعہ ہو یا شاہین باغ۔۔۔ نئے شہریت کے قانون پر گذشتہ کئی دنوں سے مظاہرے ہورہے ہیں، کیا یہ مظاہرے محض اتفاق ہے؟ نہیں۔ یہ ایک تجربہ ہے'۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 'ان تمام مظاہروں کے پیچھے ایک سیاسی ڈیزائن ہے جس میں جامعہ اور شاہین باغ بھی شامل ہیں۔ یہ مظاہرے بھارت کو تقسیم کرنے کی سازش ہیں۔ یہ احتجاج قوم کی ہم آہنگی کو خراب کرنے والے ہیں'۔
پیر کے روز دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال نے دوارکا میں روڈ شو کیا۔
ونئے کمار مشرا دوارکا اسمبلی حلقہ سے پارٹی کے امیدوار ہیں۔ دہلی میں 70 رکنی اسمبلی کے لیے انتخابات 8 فروری کو ہوں گے جبکہ نتائج کا اعلان 11 فروری کو کیا جائے گا۔