وزیر اعظم نریندر مودی آج سہ پہر 3 بجے مشرقی دہلی کے شاہدرہ علاقے میں انتخابی جلسہ کو خطاب کریں گے، جس میں مشرقی دہلی پارلیمانی نشست کے تحت 20 امیدوار اسٹیج پر موجود ہوں گے۔
دہلی میں وزیر اعظم کی ریلی - سہ پہر 3 بجے مشرقی دہلی کے شاہدرہ علاقے میں انتخابی جلسہ
دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی اب سے انتخابی مہم میں شامل ہونے جارہے ہیں۔
مشرقی دہلی میں آج ہونے والی ریلی میں مشرقی دہلی اور شمال مشرقی لوک سبھا حلقہ میں آنے والے 20 اسمبلی حلقوں کے امیدوار شامل ہوں گے۔ اسی طرح 4 فروری کو دوارکا میں ہونے والی ریلی میں مغربی دہلی اور جنوبی دہلی لوک سبھا حلقوں میں آنے والے 20 اسمبلی حلقوں کے امیدوار شامل ہوں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کے لیے سکیورٹی کے تمام انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ آج جب وزیر اعظم امیدواروں کی حمایت میں میدان میں اتریں گے تو وہ کن امور پر دہلی کے عوام سے ووٹ کی اپیل کریں گے۔