اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وزیر مملکت جتیندر سنگھ کو ای پی ایس -95 پنشنرز کے مسائل حل کرنے کی ہدایت'

وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم آفس میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ کو امپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے پنشنرز کی پنشن میں اضافے اور طبی سہولیات سمیت کئی مطالبات کو حل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

By

Published : Aug 6, 2021, 9:49 PM IST

وزیر مملکت جتیندر سنگھ کو ای پی ایس -95 پنشنرز کے مسائل حل کرنے کی ہدایت
وزیر مملکت جتیندر سنگھ کو ای پی ایس -95 پنشنرز کے مسائل حل کرنے کی ہدایت

جمعرات کی شام ای پی ایس -95 کی پنشنرز تنظیم راشٹریہ سنگھرش سمیتی کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'اس معاملے پر راشٹریہ سنگھرش سمیتی کے وفد نے پہلے بھی بات کی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'مسائل کو حل کرانے میں کچھ وقت لگتا ہے، لیکن آپ لوگ پریشان نہ ہوں'۔ اس دوران وزیر اعظم نے جتیندر سنگھ کو ہدایت دی کہ 'وہ وفد کے ساتھ اس معاملہ پر تفصیلی بات کریں'۔

مزید پڑھیں:راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ نام بدلنا مودی حکومت کی سطحی سوچ: شکیل احمد


کمیٹی کے چیئرمین اشوک راؤت نے جمعہ کو یہاں کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق جتیندر سنگھ نے ایم پی ہیما مالنی کی موجودگی میں وفد کے دلائل اور حقائق سنے۔ اس کے بعد وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے ساتھ وفد کی ایک میٹنگ بھی ہوئی۔

یواین آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details