نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو سپریم کورٹ کے فیصلوں کے اہم حصوں کا علاقائی زبانوں میں ترجمہ کرنے پر تعریف کی۔ جس پر چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ نے ہاتھ جوڑ کر ان کی تعریف قبول بھی کی۔ یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہم نے مادری زبان میں تعلیم پر زور دیا ہے اور اب سپریم کورٹ نے بھی اپنے فیصلے کے اہم حصوں کو علاقائی کی زبانوں میں ترجمہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس دوران پی ایم مودی نے کہا کہ بچوں کے اپنی مادری زبان میں تعلیم حاصل کرسکیں اس لیے میں سپریم کورٹ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جسٹس چندر چوڑ جو لال قلعہ کی خصوصی گیلری میں موجود تھے، 'نمستے' (ہاتھ جوڑ کر) کے اشارے سے پی ایم کی تعریف کو قبول کیا۔ مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مادری زبان کی اہمیت کافی زیادہ بڑھ رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سال سپریم کورٹ نے 26 جنوری کو دس زبانوں میں ایک ہزار سے زیادہ فیصلوں کا ترجمہ جاری کرکے اس کی شروعات کی تھی۔ ہندی کے علاوہ یہ اوڈیہ، گجراتی، تمل، آسامی، خاصی، گارو، پنجابی، نیپالی اور بنگلہ میں بھی کیا جا رہا ہے۔