اردو

urdu

ETV Bharat / state

مودی نے راجیو گاندھی کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا

راجیو گاندھی 40 سال کی عمر میں ملک کے سب سے کم عمر کے وزیر اعظم بنے تھے۔

pm modi pays tributes to rajiv gandhi on birth anniversary
pm modi pays tributes to rajiv gandhi on birth anniversary

By

Published : Aug 20, 2021, 3:27 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم اور کانگریس کے سینئر رہنما رہے راجیو گاندھی کو ان کی 77 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

کانگریس کے سینئر رہنما رہے راجیو گاندھی 40 سال کی عمر میں ملک کے سب سے کم عمر کے وزیر اعظم بنے تھے۔

مودی نے راجیو گاندھی کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا

وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کر کے کہا 'ہمارے سابق وزیر اعظم آنجہانی راجیو گاندھی جی کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں'۔

راجیو گاندھی کا آج کے ہی دن 1944 کو ممبئی میں جنم ہوا تھا اور وہ 1984 سے 1989 تک ملک کے ساتویں وزیر اعظم رہے۔

یہ بھی پڑھیں: آنجہانی راجیو گاندھی کے 77 واں یوم پیدائش پر راہل گاندھی نے خراج عقیدت پیش کیا

راجیو گاندھی نے ان کی والدہ اور سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے 1984 میں قتل کے بعد وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔ سنہ 1991 میں جب راجیو گاندھی انتخابی مہم چلا رہے تھے تو ایک عسکریت پسند حملے میں ان کی موت ہو گئی تھی۔

انہیں ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن سے بھی نوازا گیا تھا۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details