اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مودی کو بدعنوانی پر اب غصہ نہیں آتا'

کانگریس نے مرکزی حکومت پر آئینی ڈھانچہ کو کمزور کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی باگ ڈور سنبھالنے سے پہلے بدعنوانی کے خلاف سڑکوں پر اترنے کی بات کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی اس پر خاموش ہیں اور بدعنوانی کے سلسلے میں اب انہیں غصہ نہیں آتا ہے۔

pm modi no longer angry over corruption said congress leader kapil sibbal
کانگریس کے سینئر رہنما کپل سبل

By

Published : May 12, 2020, 10:37 PM IST

کانگریس کے سینئر رہنما کپل سبل نے منگل کو یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا ہے کہ گجرات ہائی کورٹ نے ریاست میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت کے وزیر تعلیم بھوپندر سنگھ چڈاسما کو اسمبلی انتخابات میں ڈھولکا سیٹ پر ملی جیت کو رد کردیا ہے۔ اس فیصلے کوبی جے پی کی بدعنوانی کی جیتی جاگتی مثال قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چڈاسما کے خلاف فوری طور سے سخت کارروائی ہونی چاہئے۔

کانگریس کے سینئر رہنما کپل سبل

کانگریس رہنما نے کہا کہ گجرات ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے واضح ہوگیا ہے کہ مسٹر مودی کو اب بدعنوانی پرغصہ نہیں آتا۔ اگر حقیقت میں مسٹر مودی بدعنوانی کے خلاف ہیں اور وہ بدعنوانی کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں گجرات حکومت کے اس وزیر کو فوری طور سے عہدہ سے برخاست کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنی چاہئے اور فیصلہ کرنا چاہئے کہ فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گجرات میں بی جے پی کے کافی طاقت رہنما مانے جانے والے 71 سالہ مسٹر چڈاسما نے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے اشوک راٹھور کو 327 ووٹوں سے ہرایا تھا اور انتخابی افسر نے 429 پوسٹل بیلٹ کو خارج کرکے انہیں ووٹنگ میں شامل نہیں کیا تھا۔ مسٹر راٹھور نے اسے انتخابی گڑبڑی قرار دیتے ہوئے گجرات ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا جہاں آج فیصلہ ان کے حق میں آیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details