اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیجریوال کی سالگرہ پر وزیر اعظم و دیگر رہنماؤں کی مبارکباد - دہلی کی خبریں

ٹویٹر پر وزیراعظم نریندر مودی سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے دہلی کے وزیراعلی کو مبارکباد پیش کی۔

کیجریوال کی 52 ویں سالگرہ
کیجریوال کی 52 ویں سالگرہ

By

Published : Aug 16, 2020, 12:44 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ان کی 52 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

کیجریوال 16 اگست 1968 کو ہریانہ کے شہر سیوانی میں پیدا ہوئے۔ عام آدمی پارٹی کنوینر نے وزیر اعظم کی نیک خواہشات کے لئے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پرشکریہ ادا کیا۔

دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی (آپ) نیشنل کنوینر اروند کیجریوال آج 52 سال کے ہوگئے۔ کیجریوال 16 اگست 1968 کو ہریانہ کے شہر سیوانی میں پیدا ہوئے تھے۔

ٹویٹر پر نریندر مودی سمیت متعدد سیاسی رہنماؤں نے اس موقع پر کیجریوال کو مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا "دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال جی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لئے دعا کرتا ہوں"

کیجریوال نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے لکھا ، "آپ کی نیک خواہشات کے لئے آپ کا شکریہ۔"

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو 52 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ، "اروند کیجریوال، آپ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ آپ کی صحت اور خوشی کی خواہش مند ہوں۔"

تاہم کیجریوال کووڈ-19 وبا کی وجہ اس برس اپنی سالگرہ نہیں منائیں گے۔ ہفتے کے روز، ملک بھر میں عام آدمی پارٹی کے رضاکاروں کو ڈیجیٹل طور پر خطاب کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا تھا ، "کل میری سالگرہ ہے لیکن میں اسے نہیں مناوں گا۔ آپ اپنے گھر سے اپنی سالگرہ کی مبارکباد دے سکتے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں:ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی شرح اموات 1.94 فیصد

ABOUT THE AUTHOR

...view details