اردو

urdu

ETV Bharat / state

ملک کا پہلا وار میموریل قوم کے نام وقف - وزیراعظم نریندر مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'قومی سمر اسمارک' یادگار کا مطالبہ مسلسل کئی دہائیوں سے ہو رہا تھا'۔

قومی سمر اسمارک

By

Published : Feb 25, 2019, 10:58 PM IST


وزیراعظم مودی نے ملک کے پہلے وار میموریل’قومی سمر اسمارک‘ کو قوم کے نام وقف کرتے ہوئے سابق فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اپنے آپ کو مالک المختار سمجھنے والے لوگوں نے قومی سلامتی اور فوج کے ساتھ کھلواڑ میں کمی نہیں چھوڑی۔ سابق فوجی تو یہ بات جانتے ہیں لیکن نئی نسل کو بھی پتہ چلنا چاہیے کہ قومی سلامتی کو کس نے نظرانداز کیا'۔

قومی سمر اسمارک

وزیراعظم نے کہا کہ 'ڈھائی دہائی پہلے اس یادگار کی فائل چلی تھی، بیچ میں اٹل جی کی حکومت کے وقت بات آگے بڑھی لیکن ان کی حکومت کے جانے کے بعد حالات پھر جوں کے توں ہو گئے'۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے سال 2014 میں قومی سمر یادگاری بنانے کا عمل شروع کیا اور آج مقررہ وقت سے پہلے ہی اس کاافتتاح ہو رہا ہے۔ آزادی کی سات دہائی بعد ملک کے لئے قربانی دینے والوں کی یاد میں تعمیر قومی یادگار، انہیں وقف کی گئی ہے۔ قومی پولیس یادگار کی بھی یہی کہانی تھی۔ اس یادگار کو بنانے اور قوم کو وقف کرنے کا موقع بھی اسی حکومت کو ملا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'نہرو گاندھی خاندان نے قومی مفاد اور فوج کی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کیا اور ملک کی سلامتی کو اپنی کمائی کا ذریعہ بنالیا تھا'۔

انہوں نے کہا کہ 'فوج نے سال 2009 میں ایک لاکھ 86 ہزار بلٹ پروف جیکٹ کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن 2009 سے لے کر 2014 تک پانچ سال گذرگئے لیکن فوج کے لئے بلٹ پروف جیکٹ نہیں خریدے گئے۔ فوج بغیر بلٹ پروف جیکٹ کے لڑتی رہی'۔

انہوں نے سوال کیا کہ فوجیوں کو بلٹ پروف جیکٹ سے محروم رکھنے کا گناہ کس نے کیا۔ یہ داغ کس کے سر پر ہے۔

مودی نے کہا کہ 'ان کی حکومت بنتے ہی بلٹ پروف جیکٹ کی خریداری کا عمل شروع کر دیا گیا اور گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں 2 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ بلٹ پروف جیکٹ خریدی گئیں۔ فوج کے لئے جدید رائفلیں خریدنے اور انہیں بھارت میں تیار کرنے کا کام بھی ان کی حکومت نے ہی شروع کیا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'حال ہی میں 72 ہزار جدید رائفلوں کی خریداری کا آرڈر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی حکومت نے 25 ہزار کروڑ روپے کا گولہ بارود اور گولیاں مشن موڈ میں خریدی ہیں۔ فوجیوں کا بہت طویل عرصے سے مطالبہ تھا کہ ان کے لئے سپر اسپیشیلٹي اسپتال بنایا جائے۔ ان کی حکومت ایک نہیں بلکہ ایسے تین سپر اسپیشیلٹي اسپتال تعمیر کرنے جا رہی ہے'۔

سابق فوجیوں کی شراکت کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ ’’آپ سابق نہیں بلکہ بے مثال ہیں۔ آپ کی بہادری کی وجہ سےہی ہندوستانی فوج دنیا کی طاقتور ترین فوجوں میں سے ایک ہے۔ چاہے دشمن ہو یا قدرتی آفت فوج ہی سب سے پہلا وار اپنے اوپر لیتی ہے اور ہر چیلنج کا سخت جواب دیتی ہے‘‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details