صوبہ پنجاب کے فرخ آباد میں ہونے والے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مودی نے ٹوئٹ کیا کہ پاکستان میں ٹرین حادثے میں سکھ عقیدت مندوں کی ہلاکت کی خبر سن بہت رنج ہوا۔ اس مصیبت کی گھڑی میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور دوستوں سے میں تعزیت کرتا ہوں۔ میں اس حادثے میں زخمی عقیدت مندوں کے جلد صحت یاب ہونے کا متمنی ہوں۔
پاکستان ٹرین حادثہ: سکھ عقیدت مندوں کی ہلاکت پر مودی نے رنج وغم کا اظہار کیا - کم از کم 20 سکھ زائرین ہلاک
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پیش آنے والے ٹرین حادثے میں سکھ عقیدت مندوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
پاکستان کے ٹرین حادثے میں عقیدت مندوں کی ہلاکت پر مودی نے رنج وغم کا اظہار کیا
واضح رہے کہ پاکستان کی ریاست پنجاب کے ضلع شیکھرپورہ میں بس اور شاہ حسین ایکسپریس ٹرین کے بیچ تصادم ہوا ہے، تازہ اپڈیٹس کے مطابق اس حادثے میں 20 ہلاک ہوئے ہیں۔جب کہ کم از کم 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔