نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر دروپدی مرمو کو ان کے کامیاب دور اقتدار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہونا بھارت کے غریب، پسماندہ طبقات کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔” PM Modi Congratulates Droupadi Murmu
اپنے پیغام میں مودی نے کہا، "پوری قوم نے مسز دروپدی مرمو کو بھارت کی صدر کے طور پر حلف لیتے ہوئے دیکھا۔ ان کا صدرکا عہدہ سنبھالنا بھارت خصوصاً غریبوں، محروموں اور پسماندہ طبقات کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ میں انہیں صدارت میں کامیاب مدت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔"
وزیر اعظم نے کہا، "صدر دروپدی مرمو جی نے حلف برداری کے بعد اپنے خطاب میں امید اور ہمدردی کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے بھارت کی کامیابیوں پر زور دیا اور ایسے وقت میں جب آزادی کا امرت مہوتسو منایا جا رہا ہے، آگے بڑھنے کا مستقبل کا وژن پیش کیا۔ PM Modi on Droupadi Murmu
واضح رہے کہ دروپدی مرمو نے آج ملک کے 15ویں صدر کے طور پر حلف لیا۔ اس دوران انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'میں ملک کی پہلی صدر ہوں جو آزاد بھارت میں پیدا ہوئی۔ ہمیں آزاد بھارت کے شہریوں کے ساتھ ساتھ اپنے آزادی پسندوں کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے کوششیں تیز کرنی ہوں گی۔ یہ ہماری جمہوریت کی طاقت ہے کہ ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونے والی بیٹی، دور دراز کے قبائلی علاقے میں پیدا ہونے والی بیٹی ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے تک پہنچ سکتی ہے۔ Draupadi Murmu Takes Oath