اردو

urdu

ETV Bharat / state

مودی نے جاپان کے سابق وزیر اعظم کے انتقال پر غم کا اظہار کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے جاپان کے سابق وزیر اعظم ياسهرو ناكاسونے کے انتقال پر غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مودی نے جاپان کے سابق وزیر اعظم کے انتقال پر غم کا اظہار کیا
مودی نے جاپان کے سابق وزیر اعظم کے انتقال پر غم کا اظہار کیا

By

Published : Nov 29, 2019, 10:29 PM IST

جاپان کے سابق وزیراعظم ناكاسونے کا آج انتقال ہو گیا وہ 101 برس کے تھے اور سنہ 1982 سے 1987 تک جاپان کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے تھے۔

مودی نے جاپان کے سابق وزیر اعظم کے انتقال پر غم کا اظہار کیا

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہاکہ جاپان کے اہم سیاستداں اور سابق وزیر اعظم رہے ياسوهیرو ناكاسونے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ تئیس سال کے وقفے کے بعد بھارت کے دورے پر آنے والے وہ پہلے جاپانی وزیر اعظم تھے ان کا یہ دورہ ہمیشہ یادگار رہے گی۔

دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات میں ان کا شراکت داری بیش قیمتی ہے۔ انہیں ہند جاپان دوستی کے طور پر یاد کیا جائے گا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details