نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں خواتین کے ریزرویشن بل کی منظوریکو بھارت کے پارلیمانی سفر کا ایک سنہری لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی طاقت کا اعتماد ملک کو ایک نئی سمت میں لے جائے گا۔ وزیراعظم مودی نے ایوان زیریں میں اس بل کی منظوری میں وسیع تعاون کے لیے حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے تمام اراکین سے تشکر کا اظہار کیا۔ جیسے ہی ایوان کی کارروائی 11 بجے شروع ہوئی، اسپیکر اوم برلا نے وزیر اعظم کو ایوان سے خطاب کرنے کی دعوت دی اور انہوں نے پورے ایوان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ لوک سبھا میں گذشتہ روز ہندوستان کے پارلیمانی سفر کا سنہری لمحہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ 'اس ایوان کے تمام اراکین اس کے حقدار ہیں، تمام پارٹی کے اراکین اور تمام پارٹیوں کے رہنما بھی اس کے حقدار ہیں'۔ مودی نے کہا کہ ایوان زیریں میں بل کی منظوری نے ملک کی ناری شکتی میں نئی توانائی ڈالی ہے۔