نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی Prime Minister Modi نے پیر کو 'جے انسندھان' کا نیا نعرہ دیا جس کا مقصد ملک کو خود انحصار بنانا اور مختلف شعبوں میں درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے تحقیق کو فروغ دینا ہے۔ Jai Vigyaan Jai Anusandhan۔ 76ویں یوم آزادی پر ہم وطنوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ملک کو خود کفیل بنانے اور دیسی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے تحقیق پر زور دینا ضروری ہو گیا ہے۔ PM Modi coins new slogan says Jai Jawan Jai Kisan Jai Vigyaan Jai Anusandhan
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک کے نوجوانوں کو بے حد خلا سے لے کر سمندر کی گہرائیوں تک تحقیق کے لیے بھرپور مدد ملے۔ اسی لیے ہم خلائی مشن، ڈیپ اوشین مشن کو بڑھا رہے ہیں۔ خلا اور سمندر کی گہرائیوں میں ہمارے مستقبل کا لازمی حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ’جے جوان، جے کسان، جے وگیان‘ کے بعد ہمیں ’جے انسندھان‘ Jai Vigyaan Jai Anusandhan بھی کریں۔ اس کے لیے انہوں نے 'جے انسندھان' کا نیا نعرہ بھی دیا۔