اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وزیراعظم مودی راجیہ سبھا میں کسان قوانین کا دفاع کرسکتے ہیں'

راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہوچکی ہے۔ پچھلے ایک ہفتہ سے راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کی جانب سے کسان قوانین پر مختلف سوالات کے سبب کارروائی تعطل کا شکار ہے۔ امکان ہے کہ آج 8 فروری کو وزیر اعظم اپنے خطاب میں کسان قوانین سے متعلق اپوزیشن رہنماؤں کی طرف سے اٹھائے گئے تمام خدشات اور سوالات کا جواب دے سکتے ہیں۔

By

Published : Feb 8, 2021, 10:36 AM IST

وزیراعظم مودی راجیہ سبھا میں کسان قوانین کا دفاع کرسکتے ہیں
وزیراعظم مودی راجیہ سبھا میں کسان قوانین کا دفاع کرسکتے ہیں

ملک بھر میں کسان رہنماؤں کی جانب سے نئے زرعی قوانین پر احتجاج جاری ہے۔ یہ مسئلہ راجیہ سبھا میں اٹھ چکا ہے، اور ایوان کی کارروائی کئی بار ملتوی کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو راجیہ سبھا کے ایوان میں وزیر اعظم اپنے خطاب میں کسان قوانین سے متعلق اپوزیشن رہنماؤں کی طرف سے اٹھائے گئے تمام خدشات اور سوالات کا جواب دے سکتے ہیں۔ امکان ہے کہ کسانوں کے جاری احتجاج کے پس منظر میں تینوں کسان قوانین کے پیچھے دلائل کی وضاحت کی بہت زیادہ سیاسی اہمیت ہوگی۔

وزیراعظم مودی راجیہ سبھا میں کسان قوانین کا دفاع کرسکتے ہیں

خبر کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی پیر کے روز راجیہ سبھا میں صدر کی تحریک اظہار تشکر کے دوران تقریر کر سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ زرعی قوانین کے بارے میں اپوزیشن کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات دے سکتے ہیں۔

https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/pm-modi_0702newsroom_1612694567_611.jpg

اگر صدر کی تقریر ہوتی ہے تو ان کی تقریر کے دوران سب کی نگاہ وزیر اعظم پر ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنے خطاب میں کسان قوانین سے متعلق اپوزیشن رہنماؤں کی طرف سے اٹھائے گئے تمام خدشات اور سوالات کا جواب دے سکتے ہیں۔ یہ بھی امکان ہے کہ کسانوں کے جاری احتجاج کے پس منظر میں تینوں زرعی قوانین کے پیچھے دلائل کی وضاحت کی بہت زیادہ سیاسی اہمیت ہوگی۔ کیوں کہ رواں سال پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں تینوں زرعی قوانین پر تعطل کی وجہ سے بڑے پیمانے پر الجھاؤ دیکھا گیا ہے۔ ایوان کو متعدد بار ملتوی کیا گیا ہے اور یہ معاملہ گزشتہ دو دنوں سے کافی تنازع پیدا کرتا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details