نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ آج تین ترقیاتی پروجیکٹوں کے دوسرے مرحلے، اکھوڑہ-اگرتلہ سرحد پار ریل لنک، کھلنا-منگلا پورٹ ریل لائن اور میتری سپر تھرمل پاور پلانٹ کی دوسری یونٹ مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔ اکھورا-اگرتلہ کراس بارڈر ریل لنک پروجیکٹ کو حکومت ہند کی طرف سے بنگلہ دیش کو دی گئی آئی این آر 392.52 کروڑ کی گرانٹ امداد کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔ اس ریل لنک کی لمبائی 12.24 کلو میٹر ہے، جس میں سے 6.78 کلومیٹر ڈوئل گیج ریل لائن بنگلہ دیش میں اور 5.46 کلومیٹر، تریپورہ میں آتا ہے۔
کھلنا-مونگلا پورٹ ریل لائن پروجیکٹ کو حکومت ہند کی رعایتی لائن آف کریڈٹ کے تحت لاگو کیا گیا ہے جس کی کل لاگت388.92 ملین امریکی ڈالر ہے۔ اس منصوبے میں مونگلا پورٹ اور کھلنا میں موجودہ ریل نیٹ ورک کے درمیان تقریباً 65 کلومیٹر کے براڈ گیج ریل روٹ کی تعمیر شامل ہے۔ اس کے ساتھ بنگلہ دیش کی دوسری سب سے بڑی بندرگاہ مونگلا براڈ گیج ریلوے نیٹ ورک سے منسلک ہو جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم مودی کی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات