نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں جوش و خروش کے ساتھ تقریر کرتے ہوئے کانگریس اور نام لئے بغیر راہل گاندھی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس نے ملک کو کمزور معیشت دی ہے۔ کانگریس نے ملک کو دوسروں کے سامنے کمزور بنایا ہے۔ ان سے لوگوں کی کیا امید ہو سکتی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ 2004 سے 2014 تک ان دس سالوں میں ملک کی معاشی حالت ابتر رہی۔ اس دوران ملک میں مہنگائی کی شرح دوہرے ہندسے تک پہنچ گئی۔ کانگریس کی حکومت میں بدعنوانی عروج پر تھی۔
اتنا ہی نہیں پچھلی حکومت کے کئی مسائل بھی ان کی تقریر میں سامنے آئے۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں ترقی ہوئی ہے۔ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کو دیکھ کر خوش ہونے کی ضرورت ہے۔ وہاں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے۔ لوگ چین کی سانس لے رہیں ہیں۔ مودی نے کہاکہ جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں کے واقعات میں کمی آئی ہے، بی جے پی ہمیشہ سے یہ دعوی کرتی رہی ہے۔ اس تناظر میں، وزیر اعظم نے UPA دور میں وادی اور شمال مشرق سمیت ملک کے دیگر حصوں کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس کو آڑے ہاتھوں لیا۔