ساتویں عالمی یوگا ڈے کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک سے خطاب کے دوران کہا کہ 'دو سالوں سے کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک اور بھارت میں بڑے پروگراموں کا اہتمام نہیں کیا جارہا ہے، لیکن یوگا کی طرف لوگوں کا جوش کم نہیں ہوا ہے۔'
وزیر اعظم نے کہا کہ 'آج جب پوری دنیا کورونا وبا کا مقابلہ کررہی ہے، تو یوگا امید کی کرن بنی ہوئی ہے۔' وزیر اعظم نے کہا کہ 'کورونا کے باوجود اس سال یوگا ڈے کا موضوع 'یوگ فار ویل بیئنگ' نے کروڑوں لوگوں میں یوگا کے جوش کو مزید بڑھایا ہے۔'
وزیر اعظم نے کہا کہ 'آج یوگا ڈے کے موقع پر میری خواہش ہے کہ ہر ملک، ہر معاشرہ اور ہر فرد صحتمند رہے۔ آئیے سب مل کر ایک دوسرے کی طاقت بنیں۔'