مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کے اصرار کے بعد سپریم کورٹ نے اس مسئلہ پر روزانہ سماعت کی اور 40 دن مسلسل سماعت کے بعد اپنا فیصلہ سنایا ہے۔
آج کا فیصلہ نئے بھارت کی طرف ایک قدم انہوں نے عدالت کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تاریخی فیصلہ کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے جبکہ آج کا فیصلہ ہماری انصاف پسند عدلیہ کو اجاگر کرتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج کے فیصلہ کے بعد سماج میں جو ہم آہنگی دیکھی گئی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام طبقات نے عدالت کے فیصلہ کا احترام کیا ہے جو خوش آئند بات ہے۔
انہوں نے بھارتی سماج کو کثرت میں وحدت سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ سبھی سماج کے لوگوں نے امن و امان کو برقرار رکھتے ہوئے ایک تاریخ رقم کی ہے۔
نریندر مودی نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 9 نومبر کے دن برلن کی دیوار گری تھی اور دو الگ الگ افکاروں کے لوگوں نے ملکر نئی تاریخ لکھی تھی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کرتارپور تاہداری کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی اور کہا کہ یہ واقعات ہمیں ساتھ ملکر آگے بڑھنے کی تعلیم دیتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن تمام رنجشوں کو بھول کر ایک دوسرے سے جڑنے اور ساتھ ملکر چلنے کی دعوت دیتا ہے۔
انہوں نے فیصلہ کو ایک نیا سویرے سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو نئے ہندوستان کی تعمیر کےلیے آگے بڑھنا ہوگا۔
نریندر مودی نے اپنے خطاب کے آخری میں کہا کہ ہمیں سب کا ساتھ، سب کا وکاس کے ساتھ سب کے وشواش کو جیتنا ہوگا۔