اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر اعظم نے جھوٹ بولا، ان پر بھروسہ نہیں: عمر خالد - وزیر اعظم نے جھوٹ بولا، ان پر بھروسہ نہیں: عمر خالد

جے این یو کے سابق طالب علم اور سماجی کارکن عمر خالد نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جھوٹے ہیں۔

جے این یو کے سابق طالب علم اور سماجی کارکن عمر خالد
جے این یو کے سابق طالب علم اور سماجی کارکن عمر خالد

By

Published : Dec 24, 2019, 7:01 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران عمر خالد نے شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی پر وزیر اعظم نریندر مودی کے رام لیلا میدان میں دیے گئے بیان پر کہا کہ 'وزیر داخلہ این آر سی کے نفاذ کا اعلان پارلیمنٹ میں کر چکے ہیں، اس کا مطلب یا تو وزیر داخلہ جھوٹ بول رہے ہیں یا خود وزیر اعظم۔

عمر خالد نے اترپردیش میں مظاہرین کی موت اور ہزاروں حراستوں پر کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا یوگی حکومت کے مظالم کی انکوائری ہونی چاہئے۔

جے این یو کے سابق طالب علم اور سماجی کارکن عمر خالد

عمر خالد نے مزید کہا کہ ان کا مظاہرہ جاری رہے گا وہ رکنے والے نہیں۔

بی جے پی کے شہریت قانون حامی ریلی پر انھوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمارے مظاہروں میں لوگ بھارت کا جھنڈا لے کر آتے ہیں اور ان کی ریلی میں بھگوا جھنڈا ، ہم آئین کی بات کرتے ہیں اور وہ لوگ گولی مارنے کا نعرہ لگاتے ہیں'۔

عمر خالد نے مزید کہا کہ شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والے کوئی تشدد نہیں کر رہے، تشدد ایک ہی طرف سے ہورہا ہے اور وہ پولیس کی طرف سے کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details