وزیر اعظم مودی نے گذشتہ شام ایک پروگرام میں ای ٹی وی بھارت کے ذریعہ تیار کردہ اس ویڈیو کی نمائش کی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عظیم شخصیات کو دیدار کرایا۔
اس میوزک ویڈیو میں، مختلف خطوں کے اداکاروں نے گاندھی جی کے نظریات کو دنیا بھر میں عام کرنے کے لیے اپنی آواز دی ہے۔ اس ویڈیو کو راموجی گروپ کے چیئرمین راموجی راؤ نے لانچ کیا تھا۔
مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ، وزیر اعظم مودی نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو مدعو کیا اور ان سے مہاتما گاندھی کے نظریات کو عام کرنے کی اپیل کی۔
اس دوران وزیر اعظم مودی نے ای ٹی وی بھارت کی پیش کش کی تعریف کی اور ای ٹی وی بھارت کے ذریعہ تیار کردہ میوزک ویڈیو کونمائش کے دوران شرکا کو دکھایا۔
اس سے پہلے بھی وزیر اعظم نریندر مودی ای ٹی وی کے اس اقدام کی تعریف کرچکے ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا'' @ ایناڈو_ہندی پوجیہ باپو کے پیارے بھجن کی عمدہ پرزنٹیشن کے لیے آپ کو دلی مبارکباد۔ مہاتما گاندھی کے خواب کی مناسبت سے، میڈیا نے 'سوچھ بھارت' مہم میں بہت تعاون کیا ہے۔ اب باری ہے کہ ملک کو سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال سے آزاد کریں۔''