وزیراعظم نریندر مودی نے کھادی گرام ادیوگ کمیشن کی جانب سے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت کے طورپر لداخ کے لیہہ میں لگائے گئے دنیا کے سب سے بڑے کھادی قومی پرچم کی تعریف کی ہے۔
مودی نے ٹوئٹ کیا کہ عزت ماب باپو کو یہ ایک انوکھی خراج عقیدت ہے، جن کی کھادی کے تئیں دیوانگی پوری دنیا کو پتہ ہے۔ اس تہواری سیزن میں کھادی اور دستکاری کی مصنوعات کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے پر غور کریں اور خودکفیل ہندستان بنانے کے عزم کو مضبوط کریں۔
خیال رہے کہ کھادی اور گرام ادیوگ کمیشن نے مہاتما گاندھی کو سب سے بڑا اعزاز دینے کے لئے کھادی کا یاگار قومی پرچم تیار کیا ہے۔ یہ قومی پرچم 225فٹ لمبا، 150چوڑا اور وزن تقریباً 1400کلوگرام ہے۔ اسے بنانے میں کھادی کاریگروں اور متعلقہ مزدوروں کا تقریباً 3500انسانی گھنٹے فاضل کام ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:دفاعی برآمدات میں اہم جگہ بنائے گا ہندوستان: مودی