وزیر اعظم نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ میں ہوٹل میں بنائے گئے ایک کووڈ سینٹر میں اتوار کو آتشزدگی سے جان مال کے نقصان پر اظہار غم کرتے ہوئے ریاست کے وزیر اعلیٰ سے حالات کی جانکاری لی اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، 'وجئے واڑہ میں کوڈسینٹر میں لگی آگ سے میں بہت افسردہ ہوں، اس واقعے میں اپنی جان گنوانے والو ں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ میری دعا ہے کہ زخمی ہونے والے جلد سے جلد صحتیاب ہوں میں نے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی سے حالات کی جانکاری لی ہے اور انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔