نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) 12 ویں کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد دی ہے اور ان کے روشن مستقبل کی تمنا ظاہر کی ہے۔
سی بی ایس ای 12ویں کے اچھے نتائج پر طلبہ کو وزیر اعظم کی مبارکباد - سی بی ایس ای نے 12 ویں کا امتحان نہیں کرایا تھا
سی بی ایس ای 12 ویں کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو وزیر اعظم نریندر مودی ن مبارکباد دی ہے اور ان کے روشن مستقبل کی تمنا ظاہر کی ہے۔
سی بی ایس ای کے 12 ویں کے نتائج کے اعلان کے بعد جمعہ کے روز وزیر اعظم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ "سی بی ایس ای 12 ویں کے امتحانات کامیابی سے پاس کرنے والے میرے نوجوان دوستوں کو مبارکباد۔ خوشگوار، صحت مند اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات"۔
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ " بارہویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات دینے والے اس سال کے بیچ نے غیر معمولی حالات میں ایسا کیا ہے۔ پچھلے سال تعلیم کی دنیا میں بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں۔ اس کے باوجود، طلبہ نے نئے شیڈیول کے مطابق خود کو ڈھال لیا اور اپنی پوری کوشش کی۔ ان پر ہمیں فخر ہے"۔