ملک میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز میں ہر روز اضافہ کو دیکھتے ہوئے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے ۔
یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ کووڈ 19 کے پھیلاؤ اور مثبت کیسز کی تعداد میں اضافے کے باوجود جانچ کم ہورہی ہے، سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مرکز اور انڈین کونسل برائے میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا کی جانچ کے لیے قومی جانچ کی پالیسی تشکیل دیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ' بھارت میں کووڈ ۔19 کی جانچ پڑتال کی کمی کی وجہ سے وائرس کے پھیلاؤ میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ متعدد ریاستیں کووڈ 19 کے برائے نام ٹیسٹ کروا رہی ہیں۔ کووڈ 19 کے مشتبہ علاقوں کی جانچ کرنے میں کوئی یکسانیت نہیں ہے جس کی وجہ سے شہریوں کا ٹیسٹ کرانا مشکل ہوگیا ہے۔'