اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھپاک پر پابندی کے لیے کورٹ میں عرضی - اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی فلم 'چھپاک' پر روک لگانے کے لیے درخواست

اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی فلم 'چھپاک' پر روک لگانے کے لیے دہلی کی ایک عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

چھپاک پر پابندی کے لیے کورٹ میں عرضی
چھپاک پر پابندی کے لیے کورٹ میں عرضی

By

Published : Jan 9, 2020, 11:34 AM IST

یہ درخواست وکیل اپرنا بھٹ نے دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں دائر کی ہے۔

بھٹ نے الزام عائد کیا کہ 'وہ ایسڈ متاثرہ لکشمی کی کئی برسوں تک وکیل تھیں۔ انہیں اس فلم میں کریڈیٹ نہیں دیا گیا ہے۔'

واضح رہے کہ فلم چھپاک لکشمی کے زندگی پر مبنی ہے جب وہ 15 برس کی تھی تب ایک 32 سالہ شخص نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا تھا۔ لکشمی کی کئی سرجری ہوئی۔

میگھنا گلزار کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم جمعہ کو ریلیز ہو گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details