اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی ایل پنیا کا سیل فون اے سی کوچ سے چوری - پی ایل پنیا کا فون اے سے کوچ سے چوری

کانگریس رہنما پی ایل پنیا نے اےسی کوچ سے اپنا سیل فون چوری ہونے کےمعاملے میں وزیراعظم کے دفتر اور ریلوے وزارت سے کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نےاپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ اطلاع بھی دی۔

پی ایل پنیا کا سیل فون اے سی کوچ سے چوری

By

Published : Oct 3, 2019, 3:07 PM IST

کانگریس کے سینیئر رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن پی ایل پنیا نے اےسی کوچ سے اپنا سیل فون چوری ہونے کےمعاملے میں وزیراعظم کے دفتر اور ریلوے وزارت سے کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

پی ایل پنیا کا سیل فون اے سی کوچ سے چوری

موصولہ اطلاعات کے مطابق مسٹر پنیا بدھ کی رات 12230نئی دہلی-لکھنؤ میل سے لکھنؤ جا رہے تھے۔

ٹرین جیسے ہی دہلی سے روانہ ہوئی، ایک شخص اے سی کوچ کے کیبن میں داخل ہوا اور ان کا سیل فون اٹھاکر تیزی سے بھاگا اور سست رفتار سے چلتی ٹرین سے کود گیا۔

پی ایل پنیا کا سیل فون اے سی کوچ سے چوری

مسٹر پنیا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ اطلاع بھی دی۔

انہوں نے ٹویٹ کیا ’’12230 دہلی-لکھنؤ میل کے اے سی کوچ ایچ اے ون کے کیبن میں سفر کر رہا تھا۔ دہلی سے ٹرین روانہ ہونے کے پانچ منٹ بعد ہی ایک شخص کیبن میں داخل ہوا اور سیل فون اٹھاکر بھاگا اور سست رفتار سے چل رہی ٹرین سے کودگیا۔ پی ایل پنیا نے وزیر اعظم کے دفتر اور ریلوے وزارت سے کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details