عام طور پر کسی پائلٹ کے لئےپچھلے 90روز میں تین ٹیک آف،لینڈنگ کا تجربہ ضروری ہوتا ہے ورنہ اس کا لائسنس منسوخ مانا جاتا ہے۔یہ تجربہ سمیولیٹرپر بھی ہوسکتا ہے۔
ڈی جی سی اے نے کہا کہ 23مارچ سے 20جون کےدرمیان جن پائلٹوں کے لائسنس اس بنیاد پر منسوخ ہورہے ہیں ان کے لائسنس کی منظوری میں 45روز کی توسیع کی جائے گی۔
حالانکہ دوبارہ پرواز کے وقت اس رعایت کا فائدہ ایک پائلٹ کو اسی وقت ملے گا جب اس کے ساتھ جہاز اڑارہے پائلٹ نے گذشتہ 90دنوں کے دوران جہاز یا سمیولیٹر پر تین ٹیک آف/لینڈین کی ہو اور چیف پائلٹ کی شکل میں متعلقہ جہاز کے ’ٹائپ‘پر اس کا مجموعی تجربہ کم ازکم500گھنٹے کا ہو۔
اگر دو میں سے ایک بھی پائلٹ اس چھوٹ کا فائدہ اٹھا رہا ہے تو انہیں کم ویزیبیلٹی میں جہاز اڑانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ایک پائلٹ والے آپریشن میں اس رعایت کا فائدہ لینے کے لئے پائلٹ کا مجموعی تجربہ کم از کم ایک ہزار گھنٹے کا ہونا ضروری ہے جس میں گذشتہ چھ مہینے میں اس نے کم از کم 50گھنٹے سنگل پائلٹ والے آپریشن کو انجام دیا ہو