پاپولر فرنٹ کا سوامی اگنیویش کی رحلت پر اظہارِ تعزیت - پاپیولر فرنٹ آف انڈیا کے جنرل سیکریٹری
بھارت نے ایک سچے روحانی رہنما کو کھو دیا ہے جو سیکولر بھارت اور مذہبی ہم آہنگی کی ملک کی سچی روایت کے لئے اپنی آخری سانس تک کھڑا رہا۔
پاپولر فرنٹ کا سوامی اگنیویش کی رحلت پر اظہارِ تعزیت
پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے جنرل سیکریٹری انیس احمد نے کہا کہ سوامی اگنیویش نے اپنی آواز اس وقت بلند کی جب فرقہ پرست طاقتوں کے ذریعہ ہندو مذہب کا غلط استعمال کیے جانے کے خلاف بہت تھوڑی مزاحمت نظر آ رہی تھی، ایسے میں سوامی اگنیویش نے فرقہ پرست طاقتوں کے ذریعہ اپنی تفریقی سیاست کے لیے مذہب میں بگاڑ پیدا کیے جانے کے خلاف بے خوفی کے ساتھ آواز اٹھائی۔