ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ سے ملنے والی معلومات کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں آج پیٹرول کی قیمت 25 پیسے بڑھ کر چار اگست کے بعد کے سب سے اونچی سطح 72.42 روپے فی لیٹر ہوچکے ہیں۔
یہ چھ جولائی کے بعد کی سب سے بڑی تیزی ہے جب ٹیکس میں دو روپے کے اضافہ کی وجہ سے دام اچانک بڑھ گئے تھے۔
ٹیکس میں تبدیلی کو چھوڑ دیا جائے تو اس سال 15 جنوری کے بعد یہ سب سے بڑا اضافہ ہے۔
دہلی میں ڈیزل کی قیمت 24 پیسے بڑھ کر 65.82 روپے فی لیٹر ہو گئی جو آٹھ اگست کے بعد اعلی ترین سطح ہے۔
ٹیکس کی رقم کے علاوہ یہ 22 جنوری کے بعد کی سب سے بڑی تیز ی ہے۔