دہلی حکومت نے دونوں ایندھن پر 'ویلیو ایڈیڈ ٹیکس' (ویٹ ) میں بے تحاشہ اضافہ کیا ہے، پٹرول پر وی اے ٹی 27 سے بڑھاكر 30 فیصد کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل پر اسے 16.76 فیصد سے بڑھاکر 30 فیصد کیا گیا ہے۔
دہلی میں پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ - addition of vat
شراب کے بعد دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ملک کے دارالحکومت دہلی میں پٹرول 1.67 اور ڈیزل 7.10 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔
دہلی میں پٹرول، ڈیزل ہوا مہنگا
وی اے ٹی میں اضافہ کر کے دارالحکومت میں ڈیزل کے دام بڑھ کر 69.29 روپے اور پٹرول 71.26 روپے فی لیٹر مہنگے ہو گئے۔ ایندھن کی بڑھی قیمتیں فوری طور پر یعنی منگل سے لاگو ہو گئی ہیں۔
دہلی حکومت نے شراب پر بھی 70 فیصد کا اسپیشل کورونا وائرس فیس لگا دی ہے اور یہ حکم بھی آج سے لاگو ہو گیا ہے۔