اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب ملک میں پٹرول ،ڈیزل کے دام مسلسل تیسرے دن اضافہ کے ساتھ ڈیڑھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

پٹرول اور ڈیزل

By

Published : Sep 19, 2019, 10:57 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 4:20 AM IST

ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں آج پیٹرول کی قیمت 29 پیسے بڑھ کر یکم اگست کے بعد کے سب سے اعلیٰ سطح 72.71 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔

یہ چھ جولائی کے بعد کی سب سے بڑی تیزی ہے جب ٹیکس میں دو روپے اضافہ کی وجہ سے دام اچانک بڑھ گئے تھے۔

دہلی میں ڈیزل کی قیمت 19 پیسے بڑھ کر 66.01 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی جو 29 جولائی کے بعد اعلی ترین سطح ہے۔

گزشتہ تین دنوں میں قومی دارالحکومت میں پٹرول 68 پیسے اور ڈیزل 58 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔ تیل مارکیٹنگ کمپنیاں گزشتہ 15 دن کی اوسط کی بنیاد پر ان کے دام طے کرتی ہیں اور اس لیے ابھی کچھ دن اور قیمتوں میں تیزی سے اضافہ جاری رہ سکتے ہیں

کولکتہ میں بھی پٹرول 29 پیسے اور ڈیزل 19 پیسے مہنگا ہوا اور بالترتیب 75.43 روپے اور 68.42 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہاہے۔

ممبئی میں پٹرول 29 پیسے مہنگا ہوکر 78.39 روپے اور ڈیزل 20 پیسے مہنگا ہوکر 69.24 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

چینئی میں پٹرول کی قیمت 30 پیسے اور ڈیزل 20 پیسے کا اضافہ ہوا اور یہ بالترتیب 75.56 روپے اور 69.77 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 4:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details