اردو

urdu

ETV Bharat / state

عرصے بعد پیٹرول - ڈیزل سستا - ڈیزل

سرکاری تیل کمپنیوں نے جمعرات کے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی ہے، گذشتہ روز دونوں کے دوران ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

پیٹرول - ڈیزل
پیٹرول - ڈیزل

By

Published : Sep 17, 2020, 12:28 PM IST

سرکاری آئل مارکیٹنگ کے شعبے کی اہم کمپنی انڈین آئل کے مطابق ملک کے چار بڑے شہریوں میں آج پٹرول کی قیمت 14 - 16 پیسے تک کم ہوئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 19- 20 پیسے تک کمی ہوئی ہے ۔

پیٹرول - ڈیزل

دہلی میں پٹرول کی قیمت 15 پیسے کم ہو کر 81.40 روپے فی لیٹر رہی جبکہ ڈیزل 19 پیسے سستا اور فی لیٹر قیمت 72.37 روپے رہ گئی ۔ ممبئی میں پٹرول 14 پیسے کم ہو کر 88.07 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 19 پیسے کم ہو کر 78.85 روپے فی لیٹر رہا ۔

کولکاتہ میں پٹرول 14 پیسے اور ڈیزل 19 پیسے سستا ہوا ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 82.92 روپے اور 75.87 روپے فی لیٹر رہ گئی ۔

چنئی میں بھی پٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، پٹرول کی قیمت 13 پیسے کم ہو کر 84.44 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 18 پیسے کم ہوکر 77.73 روپے فی لیٹر رہ گئی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details