اردو

urdu

By

Published : Jul 23, 2021, 11:59 AM IST

ETV Bharat / state

پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں مستحکم

ملک میں پٹرول کی قیمتیں مسلسل چھٹے روز بھی ریکارڈ بلند ترین سطح پرمستحکم رہیں۔ ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل آٹھویں روزبھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں مستحکم
پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں مستحکم

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق جمعہ کے روز دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ پر احتجاج، ترنمول کانگریس کے اراکین سائیکل پر پارلیمنٹ پہنچے

ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:

شہر پیٹرول ڈیزل
دہلی 101.84 89.87
ممبئی 107.83 97.45
چنئی 102.49 94.39
کولکتہ 102.08 93.02

ABOUT THE AUTHOR

...view details