ڈیزل کی قیمت میں آخری بار 2 اکتوبر کو کمی کی گئی تھی جبکہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 38 دنوں سے مستحکم ہے۔ پٹرول کی قیمت میں آخری بار 22 ستمبر کو 7 سے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بہت زیادہ اٹھا پٹخ دیکھنے کو نہیں مل رہی ہیں۔ امریکہ میں تیل کا اسٹوریج بڑھنے اور مانگ کے حوالہ سے خام تیل کی کمزوری برقرار ہے۔ وہیں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سے بھی مانگ کے بارے میں تشویشات ہیں۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے امریکہ اور یوروپ میں مانگ کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔