ملک میں ڈیزل کی قیمت مسلسل پانچویں دن بڑھتے ہوئے پیر کو ڈھائی ماہ سے زیادہ کے اعلیٰ سطح پر پہنچ گئی جبکہ پٹرول کی قیمت مسلسل چھٹے دن مستحکم رہی۔
ملک کی سب سے بڑی تیل مصنوعات کی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے حاصل معلومات کے مطابق قومی دارالحکومت نئی دہلی میں آج ڈیزل کی قیمت 20پیسے بڑھ کر 66.94 روپیے فی لیٹر ہوگئی جو 06 اکتوبر کے بعد کی اعلیٰ سطح ہے۔ پٹرول کی قیمت 74.63 روپیے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔