اردو

urdu

ETV Bharat / state

شراب کی دکانیں بند کرنے کی عرضی

مہلک پھیلی وبا کوروناوائرس سے بچاؤ کے پیش نظر دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔

مہلک پھیلی وبا کوروناوائرس سے بچاؤ کے پیش نظر دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے
مہلک پھیلی وبا کوروناوائرس سے بچاؤ کے پیش نظر دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے

By

Published : May 6, 2020, 4:31 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن کے دوران دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے، جس میں شراب کی دکانوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دکانیں کھولنے کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن 3.0 کے دوران دہلی میں شراب کی کھلی دکانوں سے متعلق دہلی ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔

مہلک پھیلی وبا کوروناوائرس سے بچاؤ کے پیش نظر دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شراب کی دکانیں کھولنے کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا مقصد ناکام ہو رہا ہے،تاہم ہائی کورٹ اس درخواست پر رواں ہفتے سماعت کرے گی۔

خیال رہے کہ یہ عرضی سول سیفٹی کونسل آف انڈیا نامی ایک این جی او کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں شراب کی دکانوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دہلی میں شراب کی دکانوں پر بہت زیادہ بھیڑ لگ جاتی ہے جس کی جہ معاشرتی فاصلہ کا محج نام ہی رہ جاتا ہے، اور لوگ اس کی خلاف ورزی کرنے لگتے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اور دہلی ریڈ زون میں ہے، پھر بھی شراب کی دکانیں کھول دی گئیں۔

شراب کی دکانوں سے معاشرتی بالکل ہی ختم ہوگئی ہے، اور اس سے کوروناوائرس کے انفیکشن کو پھیلنے کا بھی خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details