اردو

urdu

ETV Bharat / state

ای ایم آئی پر سود کی رعایت کے حوالہ سے سپریم کورٹ میں پٹیشن - لاک ڈاؤن

کورونا وائرس کے سبب موریٹوريم مدت کے دوران ای ایم آئی پرسود کی عایت دیئے جانے کی مانگ کے حوالہ سے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے۔

ای ایم آئی پر سود کی رعایت کے حوالہ سے سپریم کورٹ میں پٹیشن
ای ایم آئی پر سود کی رعایت کے حوالہ سے سپریم کورٹ میں پٹیشن

By

Published : Apr 12, 2020, 3:44 PM IST

سماجی کارکن اوروکیل امت ساہنی کی جانب سے دائردرخواست میں کہا گیا ہے کہ بینک اورمالیاتی اداروں کو اپنے متشکرگاہکوں سے موریٹوريم مدت کے دوران ای ایم آئی پر سود نہ لینے کی ہدایت دے۔

پٹیشن میں ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) کے اس سرکلر کو نظر انداز کرنے پرعدالت عظمیٰ سے مداخلت کرنےکی اپیل کی گئی ہے، جس میں آر بی آئی نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے قرضداروں کو مہلت دیتے ہوئے سود پر چھوٹ دینے کی بات کہی تھی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے سبب لوگ انتہائی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جن سے کاروبار اور کام رک گیا ہے۔

درخواست گزار ای ایم آئی کو مخصوص مدت کے لئے معاف کرنے کی فریاد نہیں کرتا بلکہ موریٹوريم کی مدت کے دوران سود نہ لینے کی اپیل کرتا ہے۔

درخواست گزارنے دلیل دی ہے کہ باقاعدگی ای ایم آئی کے ساتھ اضافی سود ادا کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے، لہٰذا ریاست کا فرض ہے کہ بحران کے اس دور میں مقروض اشخاص کو چھوٹ دی جائے، جب لوگوں کی ملازمتوں پر بحران ہو اور ان سے آمدنی کے ذرائع چھین لئے گئے ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details