اوورسیز لیگل سیل کی طرف سے دائر اس عرضی میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ مرکزی حکومت کو ہدایت دے کہ وہ ہنگامی حالات میں یوکرین سے واپس آنے والے میڈیکل طلباء کے لیے ملک کے اندر میڈیکل کالجوں میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے انتظامات کرے۔ عرضی گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ اس بارے میں باضابطہ طور پر ابھی تک کچھ نہ کئے جانے پر عدالت میں عرضی دائر کی گئی ہے۔ Ukraine-Returned Medical Students Petition
درخواست میں کہا گیا ہے کہ یوکرین سے بحفاظت نکال کر لائے گئے طلبا جن میں تقریباً دو ہزار طلبا شامل ہیں، ان کا مستقبل غیر یقینی صورتحال میں پھنس گیاہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت زندگی کے حق کی ضمانت میں ان ہندوستانی طلباء کا ملک میں تعلیم مکمل کرنے کا حق بھی شامل ہے، جو موجودہ جنگ جیسی صورتحال میں مجبوری میں بیرون ملک سے واپس آئے ہیں۔ Ukraine-Returned Medical Students Petition
Ukraine-Returned Medical Students Petition: یوکرین سے لوٹے میڈیکل طلباء کی تعلیم سے متعلق دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل
دہلی ہائی کورٹ Petition In Delhi HC میں یوکرین سے واپس آنے والے میڈیکل طلباء کی پڑھائی ملک کے میڈیکل کالجوں میں دوبارہ شروع کرنے سے متعلق مرکزی حکومت کو ہدایت دینے کے لیے ایک عرضی دائر کی گئی ہے۔ Ukraine-Returned Medical Students Petition
Ukraine-Returned Medical Students Petition: یوکرین سے واپس آنے والے طلبہ کی تعلیم سے متعلق دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل
یہ بھی پڑھیں: Students Stuck in Ukraine: حیدرآباد کے دو طلبا کی یوکرین سے واپسی
عرضی گزار اس عرضی کے ذریعے مرکزی حکومت اور نیشنل میڈیکل کمیشن کے لئے عدالت کی جانب سے ہدایت دینے کی مانگ کر رہا ہے تاکہ یوکرین سے واپس آنے والے ہندوستانی میڈیکل طلباء کی ملک کے میڈیکل کالجوں میں تعلیم شروع کرنے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔ Ukraine-Returned Medical Students Petition
یو این آئی