اردو

urdu

'دہلی فسادات سے متعلق تمام ایف آئی آر کو عام کیا جائے'

دہلی پولیس نے شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فسادات سے متعلق تمام ایف آئی آر کو حساس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'اسے عام نہیں کیا جا سکتا۔'

By

Published : Jun 18, 2020, 6:56 PM IST

Published : Jun 18, 2020, 6:56 PM IST

دہلی فسادات سے متعلق تمام ایف آئی آر کو عام کرنے کا مطالبہ :ورندا کرات
دہلی فسادات سے متعلق تمام ایف آئی آر کو عام کرنے کا مطالبہ :ورندا کرات

شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فسادات کے معاملے میں گرفتار افراد کی فہرست کو عام کرنے کا مطالبہ سی پی ایم رہنما ورندا کرات نے کیا ہے۔ کرات نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کر کے کہا تھا کہ شمال مشرقی دہلی میں فسادات کے معاملے میں گرفتار افراد کی فہرست کو عوامی سطح پر پولیس کنٹرول روم اور تھانے کے باہر لگایا جائے۔

دہلی فسادات سے متعلق تمام ایف آئی آر کو عام کرنے کا مطالبہ :ورندا کرات۔ویڈیو

عرضی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 'تحقیقات کے دوران لوگوں کو اپنے کنبے کے افراد سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اور پولیس گرفتار لوگوں کی مکمل جانکاری تک نہیں دے رہی ہے۔ 24 مارچ سے لاک ڈاؤن تک دہلی فسادات کے الزام میں پولیس کے ذریعہ گرفتار کیے گئے لوگوں کی تعداد کا انکشاف ہونا چاہئے۔'

اس عرضی کے تعلق سے دہلی پولیس نے کہا ہے کہ 'شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات سے متعلق تمام ایف آئی آر کو حساس قرار دیا گیا ہے۔'

دہلی پولیس نے سی پی ایم رہنما ورندا کرات کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ 'فسادات سے متعلق ایف آئی آر کو عام نہ کرنے کا فیصلہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے کیا گیا ہے کیونکہ ان ایف آئی آر میں شکایت کرنے والوں اور گواہوں کے نام درج ہیں۔'

دہلی پولیس نے کہا ہے کہ 'درخواست میں جو دستاویزات مانگے گئے ہیں، وہ نہیں دیے جاسکتے ہیں کیونکہ اس سے تفتیش متاثر ہو سکتی ہے لیکن جب ایف آئی آر سے متعلق چارج شیٹ دائر کی جاتی ہے تو ان دستاویزات کی مکمل کاپی ملزم کو بلا معاوضہ دی جاتی ہے۔'

تمام معاملات میں، گرفتار افراد کو ضابطہ فوجداری کے تحت جج کے سامنے پیش کیا جاتا ہے اور معاملے میں ملزم کو قانونی امداد دی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details