اردو

urdu

ETV Bharat / state

Toolkit Issue: ٹول کٹ کی این آئی اے جانچ سے متعلق عرضی خارج - جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ

جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ نے ایڈوکیٹ ششانک جھا کی عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کردی کہ 'اگر ٹول کٹ پسند نہیں ہے تو اسے نظر انداز کریں'۔

ٹول کٹ کی این آئی اے جانچ سے متعلق عرضی خارج
ٹول کٹ کی این آئی اے جانچ سے متعلق عرضی خارج

By

Published : Jul 6, 2021, 7:36 AM IST

سپریم کورٹ نے کانگریس کی مبینہ 'ٹول کٹ' جانچ قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) سے کرانے سے متعلق عرضی پیر کو خارج کردی۔ ساتھ ہی اس طرح کی عرضیوں سے عدالت کا وقت ضائع کرنے سے متعلق ناراضگی بھی ظاہر کی۔

جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ نے ایڈوکیٹ ششانک جھا کی عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کردی کہ 'اگر ٹول کٹ پسند نہیں ہے تو اسے نظر انداز کریں'۔

عرضی گزار نے ٹول کٹ کی جانچ این آئی اے سے کرائے جانے کی مانگ کی تھی، ساتھ ہی کہا تھا کہ 'اس میں ملک مخالف عمل کے حقیقت پائے جانے پر کانگریس کا رجسٹریشن معطل کیا جائے۔'

یہ بھی پڑھیں: مئو میں ٹول کٹ کے استعمال کی ٹریننگ

بنچ نے عرضی گزار سے پوچھا کہ آئین کی دفعہ 32 کے تحت اس طرح کی مانگ کرنے والی عرضی پر کیسے غور کیا جاسکتا ہے۔

جسٹس چندر چوڑ نے کہا 'اگر آپ کو ٹول کٹ پسند نہیں ہے تو اسے نظر انداز کریں'۔ انہوں نے ایڈووکیٹ ششانک جھا سے پوچھا کہ کیا عدالت سیاسی تشہیر کے طریقوں کو کنٹرول کرسکتی ہے'؟

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details