اردو

urdu

ETV Bharat / state

عدالت نے عمران حسین کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی - آکسیجن سلنڈر جمع خوری کے معاملے

آکسیجن سلنڈر جمع خوری کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے عمران حسین کے خلاف دائر عرضی آج کورٹ نے خارج کر دیا ہے۔

عدالت نے عمران حسین کے خلاف دائر درخواست خارج کردی
عدالت نے عمران حسین کے خلاف دائر درخواست خارج کردی

By

Published : May 13, 2021, 4:13 PM IST

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی عمران حسین کو آج کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے، جسٹس وپن سانگھی کی بینچ نے آکسیجن سلنڈر جمع خوری کے معاملے میں عمران حسین کے خلاف دائر عرضی کو خارج کردیا ہے۔

اس تعلق سے دہلی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ عمران حسین کو دہلی کے کوٹے سے آکسیجن نہیں دی گئی تھی اور نہ ہی ان کے پاس آکسیجن بھرنے کے لئے کوئی ریفلر موجود ہے۔

دہلی حکومت کی جانب سے ایڈوکیٹ راہل مہرا نے بتایا کہ 'عمران حسین نے دہلی سے 10 آکسیجن سلنڈر کرائے پر لئے تھے اور فریدآباد سے ریفل کراکر اپنے اسمبلی کے لوگوں میں تقسیم کئے تھے۔'

عدالت نے نوٹ کیا کہ عمران حسین نے 10 آکسیجن سلنڈر کرائے پر لئے تھے، جن سے متعلق کاغذات عدالت کے سامنے رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر رسیدیں بھی کورٹ کو دے چکے ہیں۔ اس سماعت کے بعد عدالت نے کہا کہ اگر قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے تو وہ اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں۔


سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل امت تیواری نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کی گاڑی کو گزشتہ دنوں ایک عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کے پاس سلنڈر رکھتے ہوئے دیکھا گیا تھا، اگر رکن اسمبلی غلط نہیں ہیں تو پھر انہوں نے اپنے فیس بک پوسٹ کو ہٹایا کیوں، سلنڈر کی سپلائی کو بند کیوں کردی، وہ کس چیز سے ڈرے ہوئے ہیں۔ آکسیجن لوگوں کی جان بچانے کے لئے ہے نہ کہ ووٹوں کے لئے ۔

واضح رہے کہ رکن اسمبلی عمران حسین کے خلاف ویدانش آنند نے عرضی دائر کی تھی جس میں کہا تھا کہ 5 مئی کو عام آدمی پارٹی کے دہلی پیج پر دیکھا گیا کہ دہلی کے وزیر عمران حسین اپنی پارٹی کے دفتر میں لوگوں کو مفت میں آکسیجن فراہم کریں گے۔ اگر کسی کو ضرورت ہو تو وہ وزیر کے دفتر آکر آکسیجن لے سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details