نوئیڈا:دہلی این سی آر میں پیٹ گالا یعنی پالتو جانوروں سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک پر کشش فیشن شو ہو گا جس میں 300 سے زائد بہترین نسل کی بلیاں اور سینکڑوں پالتو کتے حصہ لیں گے۔ فیلائن کلب آف انڈیا (FCI) کے صدر ثاقب پٹھان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ معلومات دی۔ Pet Fashion Show held in Noida
انہوں نے کہا کہ ہم ایک یادگار تقریب منعقد کرنے جا رہے ہیں جس میں پالتو جانور حصہ لیں گے۔ مختلف قسم کے شوز اور تقریبات منعقد کی جائیں گی جو ناظرین،شائقین، پالتو جانوروں کے مالکان، جانوروں سے محبت کرنے والوں اور بچوں کے لیے منفرد، یادگار اور شاندار ہوگی۔ ایونٹ 19 فروری کو صبح 10 بجے انٹرنیشنل ٹریڈ ایکسپو سینٹر نوئیڈا، سیکٹر 62 میں شروع ہوگا اور دن بھر چلے گا۔ اس تقریب میں پالتو جانوروں سے محبت کرنے والوں کے لیے ڈاگ ایجیلٹی زون، پیٹ فیشن شو جیسی سرگرمیاں ہوں گی۔ انٹرایکٹو گیمز، اوبیڈینس ٹریننگ ڈیموسٹریشن، پروٹیکشن ڈاگ ڈیمانسٹریشن، ایکویریم سیٹ اپ، ویٹرنرین کنسلٹیشن وغیرہ پیٹگالا شو بھی ہوں گے۔