نکاح حلالہ معاملہ: پرسنل لا بورڈ نے فریق بننے کے لیے عرضی داخل کی
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے سپریم کورٹ میں پیر کو عرضی داخل کرکے مسلمانوں میں جاری نکاح حلالہ اور بہو کی شادی کو چیلنج دینے والی عرضیوں میں فریق بنائے جانے کی اپیل کی ہے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے سپریم کورٹ میں پیر کو عرضی داخل کرکے مسلمانوں میں جاری نکاح حلالہ اور بہو کی شادی کو چیلنج دینے والی عرضیوں میں فریق بنائے جانے کی اپیل کی ہے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ عدالت کو اس میں دخل نہیں دینا چاہئے یہ کام مقننہ کا ہے۔
بورڈ نےعدالت سے بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈر اشونی اپادھیائے کی مفاد عامہ کی عرضی میں فریق بنانے کی اپیل کی ہے۔
اپادھیائے نے ایک مفاد عامہ کی عرضی دائر کرکے مسلمانوں میں جاری نکاح حلالہ اور بہو کی شادی سے متعلق رسوم کو غیر آئینی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔