ریاست اتراکھنڈ کے لوگ 'بابائے قوم' مہاتما گاندھی اور دیگر رہنماؤں کو 73ویں یوم آزادی کے موقعے پر یاد کر رہے ہیں کہ کس طرح سے انہوں نے سنہ 1947 میں ملک کو انگریز حکمرانوں سے آزاد کروایا۔
جو تحریک آزادی سے واقف ہیں وہ کہتے ہیں کہ گاندھی جی ایسے رہنما تھے جنہوں نے تحریک آزادی کے دوران آسانی کے ساتھ مختلف کردار ادا کیے جس کی وجہ سے وہ آزادی کی جنگ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
گاندھی جی کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیںpeople still remember-gandhiji ای ٹی وی بھارت نے لوگوں سے بات کی کہ انہیں بھارت کی تحریک آزادی کی جدوجہد کے متعلق کیا کیا یاد ہے؟
لوگوں نے کہا کہ 'انہیں یاد ہے کہ کس طرح سے گاندھی نے خواتین کو آزادی کی جدوجہد کے لیے عطیہ کرنے کی ترغیب دی تھی۔'
انہوں نے کہا کہ 'گاندھی جی ایک سماجی کارکن، بہترین سیاست داں اور ایک سنت بھی تھے، جنہوں نے ملک کی آزادی اور قوم کے لیے بہت محنت کی۔'
کوماؤں علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ 'گاندھی جی کی زیادہ تر چیزیں، یہاں تک کہ وہ عمارتیں جہاں وہ رہتے تھے یا جہاں انہوں نے لوگوں سے خطاب کیا تھا، ان سب کو مناسب طریقے سے برقرار نہیں رکھا گیا جس کے نتیجے میں وہ ختم ہوگئی۔'
ستیہ گرہ تحریک میں کوماؤں علاقے کے لوگوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے تکولا گاؤں میں ایک آشرم بھی تعمیر کیا تھا جس کا نام گاندھی مندر رکھا گیا تھا۔ آشرم کی بنیاد خود مہاتما گاندھی نے رکھی تھی۔
تاہم لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ 'حکومتیں ایسے تاریخی مقامات کو برقرار رکھنے میں ناکام رہی ہیں جس کی وجہ سے وہ نشانیاں ختم ہو گئیں۔'