نئی دہلی: مرکزی حکومت کی ہدایات پر کل سے دہلی حکومت نے دہلی میں شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی ہے، جس کی وجہ سے کل پہلا دن شراب کی دکانوں پر شدید بھیڑ دیکھنے کو ملی ۔
جانکاری کے مطابق مرکزی حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کل سے دہلی حکومت نے پوری دہلی میں سرکاری شراب کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے دی. جس کے بعد لوگوں نے صبح 6:00 بجے سے ہی شراب کے لئے قطار میں لگ گئے، اس دوران قطار میں اس قدر بھیڑ ہوگئی کے کسی کو بھی عوامی دوری کا خیال نہٰیں رہا،اور پولیس بھی اس بھیڑ کو کنٹرول کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی تھی ۔