بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ماہانہ’من کی بات‘ پروگرام میں ملک کے باشندوں کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ' گزشتہ’من کی بات‘ میں، میں نے 2010 میں اجودھیا معاملہ میں آئے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بارے میں کہا تھا کہ ملک نے تب کس طرح سے امن اور بھائی چارہ بنائے رکھا تھا۔ فیصلہ آنے کے پہلے بھی اور فیصلہ آنے کے بعد بھی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات پروگرام میں کہا کہ 'جب 9 نومبر 2019 کو سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو 130 کروڑ بھارتیوں نے پھر سے ثابت کر دیا کہ ان کے لیے ملک کے مفادسے بڑھ کچھ نہیں ہے۔ ملک میں امن، اتحاد اور خیر سگالی کی قیمت سب سے اوپر ہیں۔ رام مندر پر جب فیصلہ آیا تو پورے ملک نے اسے دل کھول کر گلے لگایا۔ انتہائی تحمل اور بردباری کے ساتھ قبول کیا'۔