اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ 19: انڈیا گیٹ کے پاس جمع ہونے والوں پر جرمانہ - کووڈ 19 اصولوں سے آگاہ

پولیس کے مطابق اس دوران ماسک پہننے کی ہدایت کی خلاف ورزی کرنے پر کل 1847 چالان جاری کیے گئے تھے۔ دہلی میں ماسک نہ پہننے پر آج تک جاری کیے گئے کل چالان 145636 ہیں۔

دہلی: کووڈ 19 اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ
دہلی: کووڈ 19 اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ

By

Published : Aug 17, 2020, 9:02 AM IST

دہلی پولیس نے اتوار کے روز ان لوگوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جو سماجی دوری کے اصولوں اور دیگر پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انڈیا گیٹ کے لان میں جمع ہوئے تھے۔

بارہ کھمبا روڈ کے اے سی پی راجندر دوبے نے بتایا کہ 'لاؤڈ اسپیکر پر عوام کو پہلے کووڈ 19 اصولوں سے آگاہ کیا گیا جن لوگوں نے اس پر توجہ نہیں دی اور اصولوں کی خلاف ورزی کی۔ انہیں چالان اور 500 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ کل 25 چالان جاری کیے گئے۔'

پولیس کے مطابق اس دوران ماسک نہ پہننے کی ہدایت کی خلاف ورزی کرنے پر کل 1847 چالان جاری کیے گئے تھے۔ دہلی میں ماسک نہ پہننے پر آج تک جاری کیے گئے کل چالان 145636 ہیں۔

دہلی پولیس نے گزشتہ روز عوامی مقامات پر تھوکنے کے لیے 19 چالان بھی جاری کیے تھے۔ تھوکنے پر آج تک جاری کیے گئے کل چالان 2325 ہیں۔ اتوار کے روز سماجی دوری کی خلاف ورزیوں کے لیے کل 118 چالان جاری کیے گئے۔ دہلی میں معاشرتی دوری کی خلاف ورزی کے لئے آج تک جاری کیے جانے والے چالان 18282 ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل 14 جون کو لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی پروٹوکول کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 500 روپئے جرمانے عائد کرنے کے قانون کو منظوری دے دی تھی۔

نئے قانون کے تحت محکمۂ صحت کے عہدیداروں، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم)، سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) اور ان کے اختیار کردہ افسران کے علاوہ دہلی پولیس کے افسران کو موقع پر ہی جرمانے عائد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

یہ نئے اصول قومی دارالحکومت میں کووڈ 19 کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد سامنے آئے تھے لیکن دہلی میں پچھلے چند ہفتوں سے کیسز میں زبردست کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اتوار کے روز قومی دارالحکومت میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے تازہ معاملات سے دگنا سے بھی زیادہ ہے۔

دہلی میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی شرح اب 90 فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے، ایک دن میں 652 نئے کیسز اور 1310 کے صحتیاب ہونے کی اطلاع ہے۔

میڈیا بلیٹن کے مطابق دہلی میں کورونا وائرس متاثریں کی تعداد اب 1،52،580 ہے جن میں سے 1،37،561 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details