اردو

urdu

ETV Bharat / state

'حضرت نظام الدین مرکز کو خالی کرا لیا گیا' - کورونا وائرس

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا ہے کہ حضرت نظام الدین مرکز کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ مرکز سے کل 2 ہزار 361 افراد کو نکالا گیا ہے۔

'حضرت نظام الدین مرکز کو خالی کرا لیا گیا'
'حضرت نظام الدین مرکز کو خالی کرا لیا گیا'

By

Published : Apr 1, 2020, 2:02 PM IST

دارالحکومت دہلی کے حضرت نطام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز پر سیاست سر گرم ہے، تو وہیں دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا ہے کہ حضرت نظام الدین مرکز کو خالی کرا لیا گیا ہے اور مرکز سے کل 2 ہزار 361 افراد کو نکالا گیا ہے۔

'حضرت نظام الدین مرکز کو خالی کرا لیا گیا'

ملک میں کورونا وائرس پر بھی سیاست جاری ہے۔ تاہم ، سیاست سے ادھر راحت کی بات یہ ہے کہ نظام الدین کی عالمی مرکزکو خالی کرا لیا گیا ہے۔

36 گھنٹوں کی شدید مہم کے بعد مجموعی طور پر 2 ہزار 361 افراد کو عمارت سے نکال لیا گیا ہے۔

وہیں نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کا کہنا ہے کہ ان میں سے 617 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ باقی افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دہلی کے نظام الدین میں تبلیغی جماعت کا مرکز ہے۔ جہاں ہزاروں افراد مارچ کے مہینے میں منعقدہ مذہبی پروگرام میں پہنچے اور جب لاک ڈاؤن کے دوران تحقیقات کی گئیں تو بہت سے افراد کورونا کا شکار پائے گئے۔ ان میں سے 24 مثبت پائے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details