اردو

urdu

ETV Bharat / state

Garbage Pile-up Near Al-Shifa Hospital Shaheen Bagh: الشفا ہسپتال کے قریب کوڑے کے ڈھیر سے راہگیر پریشان - Shaheen Bagh, a Muslim-majority area of Delhi

شاہین باغ کے ابوالفضل شاہراہ پر کچرے کا ڈھیر کی وجہ سے مقامی باشندوں اور رہگیروں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

الشفا اسپتال کے قریب کوڑے دان سے راہگیر پریشان
الشفا اسپتال کے قریب کوڑے دان سے راہگیر پریشان

By

Published : Jan 11, 2022, 8:20 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ ابوالفضل شاہراہ پر کوڑے دان ہونے کی وجہ سے راہگیروں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس ضمن میں علاقے کے معزز شخصیات نے کئی مرتبہ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان اور عام آدمی پارٹی کے کونسلر واجد خان سے اس کی شکایت کرچکے ہیں لیکن یقین دہانی تو کئی بار کرائی گئی تاہم کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ اب راہگیروں کو مجبوراً ناک منہ بند کرکے سڑک سے گزرنا پڑرہا ہے۔

اسی علاقے میں مشہور ملٹی اَسپیشلیٹی الشفا اسپتال اور جماعت اسلامی ہند کا دفتر بھی واقع ہے جہاں ہر روز ہزاروں کی تعداد میں لوگ گزرتے ہیں۔

ویڈیو

اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے الشفا اسپتال کے رابطہ عامہ افسر معروف رضا زیدی سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ کوڑا ہٹانے کے لیے متعدد مرتبہ امانت اللہ خاں اور واجد خاں سے ملاقات کی گئی لیکن ہر مرتبہ صرف یقین دہانی کرائی گئی، لیکن کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔

وہیں اس علاقے میں مذکورہ کوڑے کی سائٹ ہٹانے کے لیے کئی بار مظاہرہ کرنے والی ویلفیئر پارٹی آف انڈیا دہلی کے صدر اور اتر پردیش کے انچارج سراج طالب بتاتے ہیں کہ وہ کئی بار اس کوڑے دان کو ہٹانے کے لئے اس علاقے کے سماجی کارکنان اور متعدد شخصیات مظاہرہ کرچکے ہیں لیکن ہر مرتبہ مقامی نمائندوں نے صرف یقین دہانی کروائی بعد میں کوئی اقدام نہیں کیا جس کی وجہ سے اس علاقے میں کوڑے کرکٹ پھینکنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details